سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ہیڈ مرالہ سے گزرنے والے دریائے چناب کے چکرالہ کے کنارے دو نوجوان ڈوب کر مر گئے۔دونوں نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب جو کہ ہیڈ مرالہ سے گزرتا ہوا گجرات کی جانب جاتا ہے اس کے چکرالہ کے کنارے پر 5 افراد نہا رہے تھے کہ 2 افراد ڈوب گئے جبکہ 3 افراد نہا کر صحیح سلامت دریا سے باہر آ گئے۔ڈوبنے والوں میں سے ایک نوجوان 18 سالہ کلیم اور 18 سالہ حسنین جو کہ سیالکوٹ کے محلہ پریم نگر کے رہائشی ہیں ان دونوں نوجوانوں کی لاشیں ریسکو 1122 کی ٹیم نے دریا سے باہر نکال لی ہیں۔

