Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نامعلوم گاڑی کا مضرصحت شربت،درجنوں مدرسے کےطلباء کی حالت خراب،ہسپتال منتقل، استاد کی حالت تشویشناک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)

     

    قلات کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں گزشتہ رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تین مختلف مدارس کے متعدد کم عمر طلبہ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر علاج کے لیے لایا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، بڑی تعداد میں بچوں کی ایک ساتھ طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا اور تمام طلبہ کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔مدارس کے اساتذہ نے بتایا کہ ایک بروبکس گاڑی میں تیار کیا گیا شربت طلبہ کو پلایا گیا تھا، جبکہ یہی شربت طلبہ کے کولروں میں بھی ڈالا گیا تھا۔ شربت پینے کے کچھ ہی دیر بعد متعدد طلبہ کی طبیعت بگڑ گئی۔ذرائع کے مطابق، ایک مدرسے کے استاد کی حالت دیگر متاثرین کے مقابلے میں زیادہ تشویشناک تھی۔ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی طبیعت سنبھلنے کے بعد واقعے کی اصل وجوہات کے بارے میں مزید معلومات سامنے آسکیں گی۔
    اس موقع پر ایس ایچ او سٹی عبدالمجید رئیسانی بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود تھے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے، اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔متاثرہ طلبہ کا تعلق قلات شہر کے مختلف مدارس، محلہ پت، محلہ خیل سمیت قلات اور گردونواح کے علاقوں، جن میں سرخین، کپوتو، سوراب اور باغبانہ شامل ہیں، سے بتایا جاتا ہے۔
    ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فوری علاج اور طبی امداد کے بعد بیشتر طلبہ کی حالت میں بہتری آنے پر انہیں واپس لے جایا گیا۔
    واقعے کی خبر پھیلتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئی، جس کے باعث وہاں کافی رش دیکھنے میں آیا۔واقعے کی مزید تفصیلات اور تحقیقات سے متعلق نئی معلومات موصول ہوتے ہی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

    Related Posts

    ضلع نوشکی مزید دو بسوں کو نذرآتش کردیا گیا

    عوامی تحفظ کے لیے بعض سکیورٹی اقدامات ناگزیر ہوتے ہیں:آئی جی  بلوچستان 

    گیلے وال ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق

    مقبول خبریں

    نامعلوم گاڑی کا مضرصحت شربت،درجنوں مدرسے کےطلباء کی حالت خراب،ہسپتال منتقل، استاد کی حالت تشویشناک

    امریکا کی تحویل میں آئل ٹینکر کے عملے کے 22 ایرانی کراچی پہنچ گئے، ایرانی قونصل خانے کے حوالے

    نئے امریکی پاسپورٹ پر بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر

    سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

    پہلا ٹی ٹوئنٹی ،آئرلینڈ نے ورلڈ چیمپیئن انڈیا  کاغرورخاک میں ملادیا

    بلاگ

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.