ملتان ڈویژن بیوروچیف(ملک جابر عباس سے)
گیلے وال ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق
گیلے وال ریلوے اسٹیشن کے قریب افسوسناک حادثے میں ایک نامعلوم شخص بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گزر رہی تھی۔ ٹرین کی ٹکر لگنے سے مذکورہ شخص شدید زخمی ہو گیا اور اس کی دونوں ٹانگیں جسم سے الگ ہو گئیں، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
واقعے کی اصل وجوہات کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، لہٰذا اسے خودکشی یا حادثہ قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ متعلقہ حکام مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ شناخت کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

