امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں ایک خصوصی یادگاری امریکی پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن جاری کر دیا ہے، جس میں ان کی تصویر نمایاں طور پر شامل کی گئی ہے۔
What the hell? pic.twitter.com/XASJzkXy94
— Republicans against Trump (@RpsAgainstTrump) June 26, 2026
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا کا نیا پاسپورٹ، جس پر لکھا ہے خوش آمدید، لیکن اچھا رویہ اختیار کریں!
جاری کی گئی تصویر میں پاسپورٹ کے ایک صفحے پر صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے مشہور ریزولوٹ ڈیسک پر دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں امریکا کے تاریخی اعلانِ آزادی کا متن موجود ہے۔ اسی صفحے کے نچلے حصے میں صدر ٹرمپ کے دستخط بھی شامل ہیں۔ سامنے والے صفحے پر مصور جان ٹرمبل کی مشہور پینٹنگ ”دی ڈیکلریشن آف انڈیپنڈنس“ کی تصویر دی گئی ہے۔

