دیر بالا (بیورو چیف ریاض ابوالخیل )
ضلع دیر بالا کے مختلف سیاحتی مقامات پر ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز () کی ہدایات پر سیاحوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ پولیس افسران و اہلکار شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر تعینات ہیں، جو سیاحوں کو رہنمائی، سہولت اور ہر ممکن معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ سیاحوں کی حفاظت اور سہولت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری و سیاح کنٹرول روم دیر بالا نمبر 0944880493 پر فوری رابطہ کریں

