اوتھل صابر حسین مگسی نمائندہ بے نقاب نیوز نیٹورک)
سید جمن شاہ چوک پر نصب الیکٹرونک کی پی ایم ٹی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی بجلی کی نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا۔
مغرب کے وقت اوتھل کے مصروف ترین شاہراہ سید جمن شاہ چوک پر نصب پی ایم ٹی سے اچانک چنگاریاں نکلنا شروع ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ آگ کی شدت کے باعث پی ایم ٹی کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا اور اردگرد کے علاقوں کی بجلی فوری طور پر منقطع ہو گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلوں سے دور تک آگ کی حرات کی شدت محسوس ہورہی تھی شہریوں کے لیے قریب جانا ممکن نہیں تھا، جس کے باعث لوگ آگ کی حرارت کی شدت سے قریب نہیں سکتے تھے بجلی کے کرنٹ اور دھماکوں کے خطرے کے پیشِ نظر شہریوں نے آگ بجھانے کی کوشش نہیں کی جس سے جھلسنے کا اندیشہ تھا
علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکٹرونک حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم ٹی کی فوری مرمت یا تبدیلی کی جائے اور خستہ حال تاروں کو بدلا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب نہ بنے.


