Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خاران ، مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گرد مارے گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو کامیاب آپریشن کیے، جن میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن 25 جون کو ضلع خاران میں اس وقت کیا گیا جب دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔
    ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 26 جون کو ضلع مستونگ میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔
    ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
    آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عزمِ استحکام وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت اور رفتار کے ساتھ جاری رہے گی۔

    Related Posts

    پی ایم ٹی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی بجلی کی نظام درہم برہم

    آئرلینڈ نے ٹی ٹونئٹی  ورلڈ چیمپئنزانڈیا کو 2-0 سے کلین سویپ کر دیا

    قائدِ عوام یونیورسٹی نواب شاہ عالمی رینکنگ میں نمایاں، سندھ کی انجینئرنگ جامعات میں پہلی پوزیشن

    مقبول خبریں

    آئرلینڈ نے ٹی ٹونئٹی  ورلڈ چیمپئنزانڈیا کو 2-0 سے کلین سویپ کر دیا

    سیالکوٹ ،دریائے چناب میں 2 نوجوان ڈوب گئے،نعشیں مل گئیں

    بلوچستان پولیس گوادر کے 14 اہلکار نوکری سے فارغ

    منشیات میں استعمال ہونے والے سامان سے بھرا ٹرک پکڑ ا گیا دو اسمگلر بھی گرفتار

    چکوال: نجی فارم ہاؤس کے ڈیم میں دو نوجوان ڈوب گئے۔ 

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.