وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی قربانیاں اور عوام کی حمایت ملک کی طاقت ہیں، جبکہ پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
I extend my heartfelt congratulations to all graduating cadets on the successful completion of their rigorous training and their transition into commissioned service as officers of the Pakistan Navy.
I am particularly delighted to see young officers from our brotherly countries… pic.twitter.com/HE9HhLRdH6
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) June 27, 2026
وزیراعظم نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور یہی کامیابیاں انہیں پاکستان کی خدمت کے عظیم سفر میں مضبوط بنائیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ایک مضبوط دفاعی قوت ہونے کے ساتھ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کے راستے کو ترجیح دی ہے۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے کوششیں کی ہیں۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ سخت تربیت مکمل کرنے کے بعد پاکستان بحریہ میں بطور افسر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں، انہوں نے تقریب میں ترکیہ، بحرین، بنگلہ دیش، عراق، سری لنکا اور جبوتی سے تعلق رکھنے والے نوجوان افسران کی موجودگی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں125مڈ شپ مین اور33ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب میں پاس آؤٹ ہونےوالوں میں بحرین،عراق اور جبوتی کےمڈشپ مین بھی شامل ہیں۔
شارٹ سروس کمیشن کورس کی آفیسرکیڈٹ الویرہ حمزہ کو کمانڈنٹ گولڈمیڈل سےنوازاگیا، آفیسر کیڈٹ حافظ محمد احمد منور کو چیف آف ڈیفنس فورسز گولڈ میڈل سےنوازا گیا۔
اکیڈمی ڈرک مڈشپ مین کا اعزاز ہادی عباس خان کو دیا گیا، مڈشپ مین عمرمختار کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔
تقریب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، سیاسی و عسکری شخصیات اور کیڈٹس کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔

