سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
10 گرین الیکٹرک بسیں سیالکوٹ کے لئے مہیا کی جا رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سیالکوٹ میں عوام کو جدید، ماحول دوست اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے 10 نئی گرین الیکٹرک بسیں مہیا کی جارہی ہیں اور یہ بسیں ماہ جولائی میں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ان گرین الیکٹرک بسوں کی مجوزہ تقسیم کے مطابق 6 گرین الیکٹرک بسیں سیالکوٹ تا پسرور روٹ پر چلیں گی جبکہ4 گرین الیکٹرک بسیں سیالکوٹ تا ڈسکہ روٹ پر سروس فراہم کریں گی۔

