نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
رحمت اللعالمین نعت کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی بغدادی مسجد فروٹ مارکیٹ روڈ نواب شاہ میں "زندہ رہے گا نام ہمیشہ حسینؓ کا” کے عنوان سے 19ویں سالانہ عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ارشد شیخ، نفیس احمد آرائیں، محمد اشرف آرائیں سلطانی، علامہ مقصد احمد سکھیرہ، قاری محمد حنیف سعیدی، راؤ تصور احمد پپو، عامر میمن، الطاف احمد شیروانی، سعید احمد یوسفی، مولانا نثار احمد پنہور، صاحبزادہ لعل محمد قریشی، جمال دین بھٹی، راؤ شوکت علی مصطفائی، محمد اسحاق راجپوت، خالد رضا ملک، مولانا زکریا اعوان، عبدالستار راجپوت سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔محفل میں اہلسنت جماعت کے معروف نعت خواں سید عرفان زیدی کراچی، شاہنواز حسینی، ملک عثمان سلطانی، عیان سلطانی، عبدالحفیظ قادری چشتی، قاری محمد آصف، اسلام سہروردی اور دیگر نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، جبکہ علماء کرام نے امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی اور واقعہ کربلا کے حوالے سے ایمان افروز خطابات کیے۔شاہ پور چاکر سے تشریف لائے معروف عالم دین مفتی ابن مفتی علامہ حق نبی سکندری الازہری مدظلہ العالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ، صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ سے محبت ایمان کا لازمی حصہ ہے، ہمیں اہل بیت اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو سنوارنا چاہیے۔

