دیر بالا )بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
واڑی کی معروف دینی درسگاہ جامعتہ العلوم اسلامیہ بالا بازار واڑی کا ایک مشاورتی اجلاس مھتمم مدرسہ قاری حضرت اللہ مھتمم افس میں منعقد ہوا جس میں مدرسہ کے مدرسین سمیت مشاورتی بورڈ کے ممبرز اور سرپرست اعلی جید اور ممتاز عالم دین مولنا عبدالرشید ،مفتی مشاھد حسین ،اور قاری نیاز بھادر نے بھی شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے مھتمم مدرسہ قاری حضرت اللہ نے کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کو مفید افرادی قوت فراہم کرنا ہے اس لیے دینی مدارس کے معلمین کا فرض بنتا ہے کہ وہ خوف الہی اور معاشرتی ضرورت کو مد نظر رکھ کر دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبا اور طلبات کو دینی اور عصری علوم سے اشنا کر سکے انہوں نے مدرسین مدسہ پر زور دیتے ہوٸے کہا کہ وہ لگن کے ساتھ پڑھاٸی پر بھر پور توجہ مرکوز رکھیں اور دینی علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ زیر تعلیم طلبا وطالبات کی اخلاقی تربیت کرنے میں کوٸی کسر نہ چھوڑیں ۔قاری حضرت اللہ نے مدسہ میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کے لیے مفت طبی سہولیات کا اعلان کرتے ہوٸے کہا کہ مفت خوراک اور رہاٸش کے بعد اب جامعہ ھذا کے طلبا وطالبات کو مفت علاج ومعالجہ بھی فراہم کیا جاٸے گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے سرپرست اعلی مولانا عبدالرشید صاحب نے جامعتہ العلوم اسلامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ قاری حضرت اللہ کی دین اسلام کی ترویج کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں اور علاقے میں یہ واحد دینی درسگاہ ہے جو اپنے طلباء کے لیے رہاٸش اور مفت کھانے سمیت مفت طبی سھولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

