پاکپتن: پاکپتن میں تھانہ سٹی پولیس نے دیوان عدنان فرید چشتی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق دیوان احمد مسعود چشتی مزار شریف میں دعا مانگ رہے تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر مزار کا دروازہ باہر سے بند کر دیا گیا، جس سے وہ اور ان کے مریدین اندر محصور ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔


