Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، صدر پزشکیان نے ’’اسلام آباد مفاہمتی یاداشت‘‘ پر دستخط کردئیے، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد+ایویان +تہران: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر الیکٹرانک دستخط کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مفصل پوسٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ ’متعلقہ حکومتوں کی اعلیٰ ترین سطح پر اس معاہدے پر دستخط ہونا اس بات کا اظہار ہے کہ فریق تنازع کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور ابتدائی اقدام کے طور پرایران فوراً آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اور امریکہ فوری طور پر بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔‘

    I am honoured to announce that the historic ‘Islamabad Memorandum of Understanding’ has been electronically signed today between the United States of America and the Islamic Republic of Iran. The Memorandum has been signed by honourable Presidents of both the countries and also…

    — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2026


    بیان کے مطابق ’پاکستان، شریک ثالث ریاست قطر کی حمایت سے، اس اہم موقع کی یاد میں اور تکنیکی سطح کے مذاکرات کے آغاز کے لیے 19 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ سرکاری تقریب کی میزبانی کرے گا۔‘
    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دلی مبارکباد اور مخلصانہ خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جن کی سفارت کاری سے ثابت قدم وابستگی اور پرامن حل کو ترجیح دینے کے موقف نے ایک بار پھر ایسے تنازعے کو ختم کرنے میں مدد دی جو خطے اور اس سے باہر تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا تھا۔ میں امریکی مذاکراتی ٹیم بشمول جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی لگن اور انتھک کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں، جن کی قیمتی خدمات اس کامیابی میں اہم رہیں۔‘

    وزیر اعظم نے ایرانی حکام کے لیے پیغام میں لکھا کہ ’میں ایران کے سپریم لیڈر، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے اپنی گہری عزت اور قدردانی کا اظہار کرتا ہوں، جنھوں نے اپنی دانشمندی، دور اندیشی اور مدبرانہ قیادت کے ذریعے امن کے مقصد کو اپنایا۔میں ایرانی مذاکراتی ٹیم بشمول محمد باقر قالیباف، عباس عراقچی اور سکندر مومنی کی کوششوں کا بھی اعتراف کرنا چاہتا ہوں، جن کے صبر، استقامت اور تعمیری روابط کے عزم نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انھوں نے امن مذاکراتی عمل میں معاون کردار ادا کرنے پر قطر کی قیادت کی بھی تعریف کی اور سعودی عرب، ترکی اور مصر کے کردار کی بھی تعریف کی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی طور پر ذکر کرنا چاہوں گا، جن کی انتھک محنت، بے لوث خدمات اور مؤثر کردار اس پیشرفت کو ممکن بنانے اور امن و علاقائی استحکام کو آگے بڑھانے میں نہایت اہم رہے۔اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور یہ اب نافذ العمل ہو گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے جس کے تحت اہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہے۔
    وہ فرانس کے شہر ایویان لیباں میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود تھے۔
    14 نکات پر مشتمل یہ معاہدہ، جسے مفاہمتی یادداشت کہا جا رہا ہے، کے مطابق ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، اور اس میں ملک کی ’دوبارہ تعمیر اور اقتصادی ترقی‘ کے لیے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کا بھی وعدہ کیا گیا۔

    Related Posts

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

      مہاراشٹر: ہنگولی میں چوری کے شبہ میں مسلم شخص کا ق ت ل، 3 ملزمان گرفتار

      دہلی ہائی کورٹ: دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد مسجد کے امام 8 سال بعد ضمانت پر رہا

    مقبول خبریں

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

      مہاراشٹر: ہنگولی میں چوری کے شبہ میں مسلم شخص کا ق ت ل، 3 ملزمان گرفتار

      دہلی ہائی کورٹ: دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد مسجد کے امام 8 سال بعد ضمانت پر رہا

      پسرور: ’بے نقاب نیوز‘ کی خبر کا اثر، چونڈہ کے چوک شہدا سے تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک کا نظام بحال

      وہاڑی چوک فائرنگ واقعہ؛ بیٹی کے بعد زخمی ماں بھی دم توڑ گئی، دوہرے قتل کے ملزمان 16 روز بعد بھی آزاد

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.