Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اپوزیشن کا شورشرابا ، واک آؤٹ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 35.6 کھرب روپے کا صوبائی بجٹ پیش کر دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی:وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 27-2026 کے لیے 35.6 کھرب روپے سے زائد کا صوبائی بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں بجٹ خسارے کا تخمینہ 36.9 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
    وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے تیرہویں مرتبہ بجٹ تقریر کا آغاز کیا تو اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور بعد ازاں صوبائی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، جو عوام اور کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔
    انہوں نے ترقیاتی کاموں کے لیے 750 ارب روپے مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حالیہ علاقائی پیش رفت نے ایک بار پھر امن، استحکام اور اصولی سفارت کاری کے علمبردار کے طور پر پاکستان کے کردار کو ثابت کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بجٹ ایک ایسے وقت میں پیش کیا جا رہا ہے جب عالمی معیشت جیو پولیٹیکل تنازعات، بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹوں اور مہنگائی کے دباؤ کے باعث مسلسل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
    تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ
    صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ گھرانوں، کسانوں اور کاروباری برادری کی مدد کے لیے متعدد ریلیف پیکجز کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔
    کم از کم اجرت میں اضافہ
    صوبے میں مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت بڑھا کر 43,000 روپے کر دی گئی ہے۔
    کراچی کے لیے 100 ارب روپے مختص
    وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
    سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مالی سال 27-2026 میں کراچی کے لیے 100.19 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ شہر کے انفرااسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے)، ٹریفک، صفائی ستھرائی، پانی اور تعلیم کے شعبوں کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اس بجٹ کا حصہ بنے ہیں۔
    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ شاہراہِ بھٹو جس سے اس وقت روزانہ 25,000 گاڑیاں گزر رہی ہیں کو قیوم آباد سے کراچی پورٹ (بندرگاہ) تک توسیع دی جائے گی۔
    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے مؤقف اختیار کیا کہ بجٹ میں شہری سندھ کی نمائندگی نہیں کی گئی۔
    اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، مشیروں، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری، سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کابینہ نے سندھ بجٹ 27-2026 کی منظوری دیتے ہوئے سب کی شمولیت، غربت میں کمی اور عوامی بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بجٹ میں خصوصی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں کم از کم اجرت میں اضافے کے ذریعے مزدوروں کو سپورٹ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
    وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور نئے مالی سال میں مزید سخت محنت کریں گے۔ بلاول بھٹو کی ہدایات پر ہم غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

    Related Posts

    قومی اسمبلی اور سینٹ کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق

    چڑیا گھر میں خونی ڈرامہ: شیر کے جنگلے میں کودنے والا شخص درندے کا لقمہ بن گیا، شہر میں سنسنی

    کرم، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الخوارج کے بارہ دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کا افسر شہید

    مقبول خبریں

    سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک

    "نام میں کیا رکھا ہے?”برطانیہ میں سب سے مقبول خاندانی نام”خان”

    رشوت کا دروازہ بند، وزارت خارجہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، شہریوں نے سکون کا سانس لیا

    بلوچستان:ضلع مستونگ اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

    پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گر نے سے 31 بچے اور دو خاتون ٹیچرزجاں بحق

    بلاگ

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.