سبی بےنقاب نیوز کے بیورو چیف محمداسلم خجک کی رپوٹ
نادرا فی میل آفس سبی کی انچارج آفیسر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں ارجنٹ شناختی کارڈ کی فراہمی کو ممکن بنا دیاتفصیلات کے مطابق سبی کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ آج صبح نادرا فی میل آفس سبی سے اپنا ارجنٹ شناختی کارڈ لینے گئیں جہاں انہیں بتایا گیا کہ ان کا کارڈ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے شناختی کارڈ نہ ملنے پر خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی دہائی دی جس کا نادرا فی میل آفس سبی کی آفیسر نے فوری نوٹس لیا اور متاثرہ خاتون سے رابطہ کر کے انہیں شناختی کارڈ فراہم کر دیا متاثرہ خاتون نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے نادرا کی ڈاک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ان کا اور ان کے دیگر رشتہ داروں کے شناختی کارڈز وقت پر نہیں پہنچ سکے تھے انہوں نے وفاقی حکومت اور نادرا کے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد سے نادرا ڈاک کی ترسیل میں تاخیر کرنے والے متعلقہ محکمے یا کورئیر سروس کے خلاف فوری نوٹس لے کر کارروائی کریں خاتون کا کہنا تھا کہ ڈاک کی اس اندرونی تاخیر کی وجہ سے شہریوں میں مقامی نادرا دفاتر کے خلاف بلاوجہ غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں حالانکہ مقامی عملہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوتا ہے متاثرہ خاتون نے نادرا فی میل آفس سبی کی آفیسر کی جانب سے فوری اقدام اٹھانے اور ذاتی دلچسپی لے کر شناختی کارڈ فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔۔

