ملتان ( ڈویژن بیورو چیف ملک جابر عباس)
لودھراں: صدر پریس کلب لودھراں ملک شفیق آرائیں کی جانب سے اپنے دیرینہ صحافی دوستوں اور بانی پریس کلب گیلے وال جناب ایچ ایم تقی صاحب، صدر ساجد خان، جہانذیب طلعت، جنرل سیکرٹری عمر فاروق اور دیگر معزز عہدیداران کے اعزاز میں لودھراں جمخانہ کلب میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران صحافتی امور، باہمی تعاون، میڈیا کے فروغ اور دیرینہ رفاقتوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔شرکاء نے اس خوبصورت اور باوقار تقریب کو صحافی برادری کے درمیان اتحاد، محبت اور پیشہ ورانہ روابط کے استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

