اٹک:ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اٹک کے سرحدی علاقے کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہوئے۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج 5 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔
دہشت گردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 2 دستی بم، 3 ایس ایم جی رائفلز، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

