دیربالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل )
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس ویژن اور ڈپٹی کمشنر اپر دیر کی ہدایات پر آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی، انعام خان مروت نے کیٹگری سی ہسپتال واڑی کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب خان اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ندیم شاہد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں، سہولیات اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں کے لیے نصب واٹر کولرز کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

