نوابشاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
قاضی احمد کے قریب آمری پل پر دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات کنیز فاطمہ اور کونین زہرا کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی میتوں سمیت زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

