خان پور (رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے)
خان پور روڈ کے 34 موڑ کے قریب دو ٹرالرز کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال خان پور منتقل کر دیا گیا

