ہنگورجہ (رپورٹ فياض محسن سولنگي
) ہنگورجہ تھانے کی حدود میں واقع گاؤں نہال خان سولنگی میں مبینہ طور پر سلیمان ولد فقیر محمد سولنگی نے 6 سالہ معصوم بچے ا،ع، ولد گلزار علی سولنگی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے باعث بچے کی طبیعت ناساز ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ہنگورجہ اقبال نون پولیس ٹیم کے ہمراہ گاؤں نہال خان سولنگی پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم سلیمان سولنگی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے ورثا کو میڈیکل معائنے کے لیے میڈیکل لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔دوسری جانب ہنگورجہ پولیس نے واقعے کی مبینہ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے ملزم مشکور حسین سولنگی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا، تاہم پولیس مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

