لاہور:دکاندار کے مبینہ تشدد سے کم عمر ملازم جاں بحق ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا ستارہ کالونی میں پیش آیا جہاں دکاندار کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ ملازم جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ 14سالہ علی حسن ملزم سمیع اللہ کے کریانہ سٹور پر ملازم تھا، ملزم نے علی حسن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے دروازے پر چھوڑ گیا۔
ترجمان کے مطابق لڑکے کو ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں 4 گھنٹے بعد وہ دم توڑ گیا جبکہ اس کےجسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔
قریبی دکانداروں کا بتانا تھا کہ ملزم آہنی راڈ سے علی حسن پر تشدد کرتا رہا۔

