نوابشاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
نوابشاہ کے قریب سکرنڈ روڈ پر لانڈھی اسٹاپ کے نزدیک زمین کے دیرینہ تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ تین بھائی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ سرمد جمالی اور 18 سالہ ارسلان جمالی موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ فیصل جمالی، سعود جمالی اور سلمان جمالی زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیازخمی فیصل جمالی نے الزام عائد کیا کہ سوتیلے رشتہ داروں نے پرانے زمینی تنازع پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی یونیورسٹی میں امتحانی پرچہ دینے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے مقدمے کے اندراج اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

