صوابی (حق نواز خان)
تحصیل ٹوپی پریس کلب کے صدر سیدبلال شاہ، کابینہ اور تمام ممبران نے نثار محمد خان کو ریجنل انفارمیشن آفیسر مردان تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
تحصیل ٹوپی پریس کلب نے اس تقرری کو صحافتی برادری کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت اور نیک شگون قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نثار محمد خان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور مثبت طرزِ عمل کے ذریعے صحافیوں کی فلاح و بہبود، درپیش مسائل کے حل اور محکمہ اطلاعات و صحافی برادری کے درمیان مؤثر رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پریس کلب عہدیداران نے کہا کہ صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل کے حل، ان کی پیشہ ورانہ ترقی اور فلاحی اقدامات کے لیے ریجنل انفارمیشن آفس کا فعال کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہیں یقین ہے کہ نثار محمد خان کی تعیناتی سے صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا اور صحافتی برادری کے جائز مسائل کے حل میں پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔
تحصیل ٹوپی پریس کلب کے ممبران ، صدر سید بلال شاہ، سینئر نائب صدر محمد اسرار، حق نواز خان، فرخ سئیر، خیال محمد، مبشر حسن اور شعیب فاروق کی جانب سے خوش آمدید

