کبیروالابینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
تھانہ سٹی کبیروالا کی حدود میں فائرنگ، ایک بھینس زخمی، اہل علاقہ نے 2 ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاتھانہ سٹی کبیروالا کے علاقے مخدومپور روڈ مرغی خانہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں رانا مشتاق نامی شہری کی بھینس گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔واقعے کے فوری بعد مخدومپور روڈ کے رہائشیوں نے بے مثال بہادری اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو موقع پر ہی دبوچ لیا اور انہیں فرار ہونے پر پکڑ لیااہل علاقہ نے فوری طور پر تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش اور قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

