سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ انسپکٹر عبدالرزاق نے ایک مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے دو افراد یاسر اور حمزہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1100 بوتل شراب برآمد کی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ افراد دیگر اضلاع سے شراب سمگل کر کے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید نیٹ ورک کی کھوج کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

