مری (راشد مغل سے)
والدین کا بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دلوانا ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل ہوتا جارہا پرائیویٹ تعلیمی مافیاء نے فیسوں میں خود ساختہ اضافے سمیت یونیفارم اور من مرضی کی سٹیشنری اور پروگرامز کے نام پر لوٹ مار کا بازار تو گرم کر ہی رکھا تھا اب اپنے سکولوں کے اخراجات اور دیگر معاملات کو نمٹنے کے حوالے سے بچوں کے والدین سے ایڈونس سردیوں کی یکمشت فیس ادا کرنے کے لئے بچوں ذریعے والدین کو پیغامات دیئے جا رہے جس کی وجہ سے بچوں کے والدین کا بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دلوانے مشکل ہو جارہا والدین کہنا ہے ہم بمشکل اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کو اچھی دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پرائیویٹ تعلیمی مافیاء نے فیسوں سمیت دیگر لوازمات پورا کرنے کے لیے بلیک میل کیا جاتا جس کی وجہ سے بچوں پرائیویٹ سکولوں تعلم دلوانا محال ہوکر رہ گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر سردیوں کی فیس وصولی سے روک رکھا اس کے باوجود پرائیویٹ سکولوں کے مالکان تعلیمی مافیاء دھڑلے سے سردیوں کی فیس بچوں کے والدین سے لے رہے ہیں

