Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت: ‘آئی ایچ اے-230’ بیلسٹک میزائل ترک بری فوج میں شامل

      ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

      421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

      بھارتی فضاؤں پر خاموش خطرہ؟ پڑوسی ممالک میں جی پی ایس سپوفینگ مراکز کا انکشاف

      ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قاضی میڈیکل کمپلیکس میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زی ادت ی کی کوشش

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نوشہرہ (انورزیب خان )

     

    خیبر پختونخوا کے بڑے تدریسی و طبی ادارے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس

    نوشہرہ میں اپنے زیرِ علاج شوہر کی تیمارداری کیلئے موجود ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی کوشش کے سنسنی خیز الزامات سامنے آنے کے بعد صوبے بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعے کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر صحت انجینئر میاں خلیق الرحمان خٹک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو محکمانہ انکوائری جبکہ پولیس کو بلاامتیاز قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
    تھانہ نوشہرہ کلاں میں درج ایف آئی آر کے مطابق ڈاگ اسماعیل خیل کی رہائشی مسماۃ طاہرہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں زیرِ علاج تھے اور وہ ان کی تیمارداری کیلئے ہسپتال میں موجود تھیں۔ خاتون کے مطابق 8 جون کی رات تقریباً 9 بجے وہ اپنے شوہر کیلئے کھانا لینے ہسپتال سے باہر گئیں، تاہم تندور بند ہونے کی وجہ سے بسکٹ خرید کر واپس آتے ہوئے راستہ بھول گئیں۔ اسی دوران انہوں نے ہسپتال کے ایک سیکیورٹی اہلکار سے راستہ پوچھا جس نے مبینہ طور پر مدد کے بہانے انہیں اپنے ساتھ آنے کو کہا اور ہسپتال کے ایک کمرے میں لے گیا۔
    مدعیہ کے مطابق اصل خوفناک صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کمرے میں داخل ہونے کے بعد مذکورہ اہلکار نے مبینہ طور پر کسی شخص کو فون کرکے "کیمرے بند کرنے” کی ہدایت دی۔ ایف آئی آر کے مطابق اس کے بعد ملزم نے زبردستی فحش حرکات شروع کیں، بوس و کنار کیا اور خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ خاتون کا الزام ہے کہ کچھ ہی دیر بعد مزید دو افراد بھی کمرے میں داخل ہوئے جنہوں نے بھی ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی کوشش کی۔
    خاتون کے مطابق انہوں نے شدید مزاحمت کی، چیخ و پکار کی اور اپنی جان و عزت بچانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ ان کی مزاحمت اور شور شرابے کے باعث ملزمان اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے اور وہ کسی نہ کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔
    پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے سیکیورٹی عملے کے تین اہلکاروں عمیر ولد پائیو شاہ سکنہ کھنڈر، ندیم خان ولد خان گل سکنہ کچکول آباد اور عباس ولد فخرالسلام سکنہ کابل ریور کو نامزد کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

    Related Posts

    ٹوپی ٹیچرز سوسائٹی کا مستحق طلبہ کے لیے قابلِ تحسین اقدام

    کمشنر نے ریجنل پولیس آفیسر کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا

    سینئر ایم او کا سیاسی بنیاد پر تبادلہ عوام نے مسترد کردیا

    مقبول خبریں

    چین میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک، 17 زخمی

    فٹبال کا سب سے بڑا میلہ سج گیا: میسی اور رونالڈو کا آخری ڈانس، کون بنے گا فاتحِ عالم؟

    آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت: ‘آئی ایچ اے-230’ بیلسٹک میزائل ترک بری فوج میں شامل

    جنگ بندی ’اڑن چھو‘:امریکہ کے ایران میں لگاتار دوسرے دن ‘متعدد اہداف’ پر حملے، ایران نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، آبنائے ہرمز پھر بند

    بلاگ

    مصنوعی ذہانت کی پوشیدہ قیمت: پانی اور بجلی ہر سوال کا جواب، لیکن کتنے پانی اور کتنی بجلی کی قیمت پر؟

    بادشاہ پریشانی میں ہے: پاکستان کی آم کی فصل کیوں سکڑ رہی ہے؟

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.