چنیوٹ(فرحان بلال سے)
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر محرم الحرام کی آمد سے قبل ڈویژنل انتظامیہ کے اضلاع کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکیھرا کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا اورانتظامی وحفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال اور انہیں مزید چوکس کرنے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع میں 258 جلوس اور 685 مجالس منعقد ہونگی جن کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔کمشنر نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات میں معمولی سا بھی خلاء باقی نہیں رہنا چاہیے۔کنٹرول روم یوم عاشور تک 24 گھنٹے فعال اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوسوں کے روٹس اور اہم مجالس کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بلاتاخیر مکمل کر لیا جائے اور مانیٹرنگ کے عمل میں کوئی اہم مقام اوجھل نہیں ہونا چاہیے

