Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت: ‘آئی ایچ اے-230’ بیلسٹک میزائل ترک بری فوج میں شامل

      ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

      421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

      بھارتی فضاؤں پر خاموش خطرہ؟ پڑوسی ممالک میں جی پی ایس سپوفینگ مراکز کا انکشاف

      ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرکاری ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سکھر،بیوروچیف محمد قاسم ملک
     گورنمنٹ کنٹریکٹر شوکت علی سومرو نے سکھر نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخالف ٹھیکیدار بشیر مہر اور اس کے بھانجے اظہر مہر پر اربوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں، شوکت علی سومرو کا کہنا تھا کہ بشیر مہر نے گزشتہ تین برسوں کے دوران یونین کونسل تماچا نی اور یونین کونسل نصیر آباد میں تقریباً 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے حاصل کیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ہی منصوبہ مختلف سرکاری اداروں سے منظور کرا کے دوہری ادائیگیاں وصول کی جاتی ہیں اور متعلقہ افسران اس عمل میں مبینہ طور پر ملی بھگت رکھتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ فش مارکیٹ، گورنمنٹ سوسائٹی اور جعفری سوسائٹی سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر رقوم وصول کی گئیں، تاہم زمینی حقائق کے مطابق وہاں کوئی نمایاں کام نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی ویز، پبلک ہیلتھ اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے بھی مختلف منصوبے حاصل کیے گئے ہیں، پریس کانفرنس کے دوران شوکت علی سومرو نے مزید الزام عائد کیا کہ پرائیویٹ پلاٹوں اور پرائیویٹ سبحان اللہ کالونی میں بھی سرکاری خزانے سے ترقیاتی کام کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحریری شکایت قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھی جمع کرائی گئی، تاہم اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کرائی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو مبینہ طور پر ملوث ٹھیکیداروں اور سرکاری افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، نوٹ: مذکورہ خبر میں شامل الزامات پریس کانفرنس کے دوران شوکت علی سومرو کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں، جن کی متعلقہ افراد یا اداروں کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

    Related Posts

    منتخب نمائندوں کی نااہلی، خواتین خود نالیاں صاف کرنے پر مجبور

    شہر میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی،23 ڈاکٹر معطل 25 افسران کو شوکاز جاری

    مقبول خبریں

    فٹبال کا سب سے بڑا میلہ سج گیا: میسی اور رونالڈو کا آخری ڈانس، کون بنے گا فاتحِ عالم؟

    آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت: ‘آئی ایچ اے-230’ بیلسٹک میزائل ترک بری فوج میں شامل

    جنگ بندی ’اڑن چھو‘:امریکہ کے ایران میں لگاتار دوسرے دن ‘متعدد اہداف’ پر حملے، ایران نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، آبنائے ہرمز پھر بند

    1996 دہشت گردی کیس: سرینگر عدالت کا حزب المجاہدین چیف سید صلاح الدین سمیت تین دیگر کے خلاف اعلامیہ جاری

    بلاگ

    بادشاہ پریشانی میں ہے: پاکستان کی آم کی فصل کیوں سکڑ رہی ہے؟

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.