مورو (رپورٹ محمد اسلم مغل)
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے عوامی شکایات پر ایس ایچ او مورو امتیاز علی کھاوڑ، اے ایس آئی اسد اللہ چانڈیو اور ڈی آئی پی اہلکار شاہد زرداری کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا اور انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔ علی اکبر کھوکر کو ایس ایچ او مورو تعینات کر دیا گیا ہے۔ معطل ایس ایچ او امتیاز علی کھاوڑ معطلی پر غصے میں آ کر مورو کے شہریوں کو گالیاں دے رہا ہے اور بدتمیزی کر رہا ہے، جس کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس کے بعد مورو کی عوام نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے معطل ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

