Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت: ‘آئی ایچ اے-230’ بیلسٹک میزائل ترک بری فوج میں شامل

      ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

      421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

      بھارتی فضاؤں پر خاموش خطرہ؟ پڑوسی ممالک میں جی پی ایس سپوفینگ مراکز کا انکشاف

      ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال: نقل و حمل کا نظام مکمل ٹھپ، مسافر خوار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ (بیورو رپورٹ: رحمت اللہ بلوچ)

    بلوچستان بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے دی گئی پہیہ جام ہڑتال کے باعث صوبے کا ٹرانسپورٹ نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جس سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الصوبائی سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    ہڑتال کے اثرات حب سے لے کر ژوب تک واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ صوبے کی اہم قومی شاہراہوں پر غیر معمولی سناٹا ہے اور مسافر کوچز، ٹرکوں اور دیگر مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت تقریباً معطل ہے۔
    ضلعی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو کوئٹہ، خضدار، قلات، مستونگ، نوشکی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، پشین، حب اور ژوب سمیت بلوچستان کے چھوٹے بڑے تمام اضلاع میں ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ کے پہیے تھم گئے ہیں۔ اہم تجارتی راستوں پر گاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی جمود کا شکار ہیں۔
    ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے مسافر اپنے گھروں تک پہنچنے کے لیے پریشان حال ہیں۔ بس اڈوں پر مسافروں کی بڑی تعداد ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث پھنسی ہوئی ہے جبکہ عام شہریوں کو اپنے روزمرہ کے امور کی انجام دہی میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
    ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی ٹھوس لائحہ عمل سامنے نہیں آیا جس کے بعد ہڑتال کے طول پکڑنے سے صوبے میں اشیائے خوردونوش اور ایندھن کی سپلائی لائن متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    1996 دہشت گردی کیس: سرینگر عدالت کا حزب المجاہدین چیف سید صلاح الدین سمیت تین دیگر کے خلاف اعلامیہ جاری

    گوجرانوالہ کے دو "پہلوان” اور پولیسنگ کا بدلتا ہوا معیار

    ایس ایس پی آپریشنز  کی زیر صدارت تاجر وفود کیساتھ میٹنگز

    مقبول خبریں

    چین میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک، 17 زخمی

    فٹبال کا سب سے بڑا میلہ سج گیا: میسی اور رونالڈو کا آخری ڈانس، کون بنے گا فاتحِ عالم؟

    آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت: ‘آئی ایچ اے-230’ بیلسٹک میزائل ترک بری فوج میں شامل

    جنگ بندی ’اڑن چھو‘:امریکہ کے ایران میں لگاتار دوسرے دن ‘متعدد اہداف’ پر حملے، ایران نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، آبنائے ہرمز پھر بند

    بلاگ

    مصنوعی ذہانت کی پوشیدہ قیمت: پانی اور بجلی ہر سوال کا جواب، لیکن کتنے پانی اور کتنی بجلی کی قیمت پر؟

    بادشاہ پریشانی میں ہے: پاکستان کی آم کی فصل کیوں سکڑ رہی ہے؟

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.