Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

      بھارتی فضاؤں پر خاموش خطرہ؟ پڑوسی ممالک میں جی پی ایس سپوفینگ مراکز کا انکشاف

      ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

      ایلون مسک تاریخ کے پہلے ‘ٹریلینر’ بننے کو تیار؟ دولت کا حجم ہوش اڑا دینے کے لیے کافی!

      پاکستان نے 16 ماہ میں 6 نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے، بھارت پر مسلسل نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ: رپورٹ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی: بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں شخصیات نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
    اس سے قبل بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے علیحدہ علیحدہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقاتیں کیں۔
    نیول ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر توجہ مرکوز رہی۔ بحرینی کمانڈر نے خطے میں مشترکہ بحری سکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اسے علاقائی بحری سکیورٹی کے استحکام میں اہم کردار قرار دیا۔
    ایئر ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف نے پاک فضائیہ کی جدیدکاری کی کوششوں، صلاحیتوں میں اضافے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مقامی سطح پر تیاری اور جدید تربیتی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ مذاکرات میں ڈرونز، مصنوعی ذہانت، خودکار نظام، جدید سینسرز اور ڈیجیٹل جدت سمیت ابھرتی ہوئی دفاعی ٹیکنالوجیز، فضائی دفاع کو درپیش نئے چیلنجز اور مربوط دفاعی نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    بحرینی کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور علاقائی امن و استحکام کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی جدیدکاری اور مقامی دفاعی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور تربیت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں مزید تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
    یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط اور دیرپا دفاعی شراکت داری کا مظہر ہے اور توقع ہے کہ اس سے دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد کے لیے عسکری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

    Related Posts

    میاں بیوی کا جھگڑا،رحیم یارخان میں داماد نے سسر کو کار تلے روند کر قتل کردیا، ویڈیو وائرل

    بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 14 دہشت گرد مارے گئے، حوالدار عباس شہید

    تمباکو نوشی کے خلاف بھرپور آگاہی واک کا انعقاد

    مقبول خبریں

    عالمی عدالت میں زلزلہ: اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہوکے خلاف قانونی کارروائی کرنے والے پاکستانی نژاد چیف پراسیکیوٹر کریم خان خود قانونی شکنجے میں!

    421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

    کیا دنیا کے خاتمے کی شروعات ہوچکی ؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ڈرانے والے خلاصے!

    اس ریاست کی خواتین پیتی ہیں سب سے زیادہ شراب !  سگریٹ تک پھونکنے میں اول

    بس 4سال اور! آدھی سے زیادہ عورتیں رہ جائیں گی کنواری ، بچہ تو دور ، شادی سے بھی توبہ

    بلاگ

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.