پسرور ،محمد اشفاق
پسرور: وزارتِ قانون حکومتِ پنجاب نے پسرور بار ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک جاری کیا، جسے پارلیمانی سیکرٹری آبپاشی رانا محمد فیاض کی خصوصی کاوشوں اور وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال سے درخواست پر بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دیا گیا۔اس موقع پر رانا محمد فیاض نے 30 لاکھ روپے کا چیک پسرور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر نصیر احمد کھوکھر ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری سدرہ صدیق غوری ایڈووکیٹ کے حوالے کیا۔ تقریب میں سابق سیکرٹری بار حسان یوسف چودھری ایڈووکیٹ، سابق امیدوار جنرل سیکرٹری میاں اسد الرحمان ایڈووکیٹ، چوہدری بشارت دھدرا ایڈووکیٹ اور رانا الطاف احمد ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وکلا رہنماٶں نے پسرور بار ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود کے لیے گرانٹ میں اضافے پر رانا محمد فیاض اور وزیر قانون پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

