سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی رہائش گاہ واقع ڈی سی روڈ کی دیوار اور پولیس لائن کے عقب میں شاٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملنے پر فائز بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا۔معلوم ہوا کہ حساس علاقے میں آگ لگنے کی تحقیقات کرانے کے بارے میں عندیہ دیا گیا ہے۔حساس علاقوں کا تحفظ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پولیس لائن میں تعینات لائن آفیسر نے بھی آگ بجھانے کے سلسلہ میں آگ بجھانے والی مذکورہ ٹیموں کا بھر پور ساتھ دیا۔جبکہ اگوکی روڈ پر موجود گاؤں دھتل کے قریب خالی پلاٹ میں آگ لگنے سے پلاٹ میں پڑا ہوا لاکھوں روپے کا لیدر ویسٹ، فوم اور کپڑا وغیرہ کے جلنے کی اطلاع ملی ہے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

