سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
اپنے ننھیال میں آیا ہوا نوجوان دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔علاقے میں کہرام مچ گیا۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے نواحی گاؤں ماچھی کھوکھر کا رہائشی نوجوان اپنے ننھیال رہنگ کھوکھراں آیا ہوا تھا کہ وہ رہنگ کھوکھراں سے گزرنے والے دریائے چناب میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلا گیا۔دریا کے کنارے کھڑے رہنگ کھوکھراں کے چودہری محمود اور اس کے ساتھیوں نے فوری اپنی جان پر کھیل کر دریا چھلانگیں لگا دیں اور ریسکیو 1122 ٹیم پہنچنے سے قبل لاش کو نکال لیا گیا نوجوان کی اچانک موت کی خبر ملتے ہی دونوں خاندانوں اور علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی۔

