جھڈو ( رپورٹ / قیصر راجہ راجپوت ) اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفئیر ایسوسی ایشن،گلستان معذورین نے آپرہشن معرکۂ حق بنیان مرصوص کی سالگرہ پر منعقدہ وہیل چیئر کرکٹ میچ 8 رنز سے جیت لیا۔
گلستانِ معذورین میرپورخاص کے زیرِ اہتمام گاما اسٹیڈیم، میرپورخاص میں آپریشن معرکۂ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر نمائشی وہیل چیئر کرکٹ میچ منعقد ہوا۔ یہ میچ گلستانِ معذورین میرپورخاص اور دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن (DWO) کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔گلستان معذورین کی ٹیم کی قیادت کپتان عرفان غوری نے کی، جبکہ ڈی ڈبلیو او کی ٹیم کے کپتان عرفان پٹھان تھے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلستان معذورین نے نے 59 رنز اسکور کیے، جس میں قربان علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔جواب میں دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم 51 رنز بنا سکی۔ ڈی ڈبلیو او کی جانب سے فیصل بروہی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز اسکور کیے،اس موقع پر گلستانِ معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان۔صدر قمرالدین ملک۔دستگیری ویلفئیر آرگ محمود صابری۔عبدالسلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھارت کیخلاف جنگ میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی

