پاک پتن اکرام حسین شاہ
ستھرا پنجاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔پاک پتن کے نواحی گاؤں ابادی چک نقشہ میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر۔مقامی اہلکاروں کی توجہ دلائی گئی مگر کوئی عمل نہ ہوا ۔ تفصيل کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاوں چک نقشہ میں دو کنال کا احاطہ کوڑے سے بھرا پڑا ہے اور سیوریج کی نالیاں بھی بند پڑی ہیں۔گاؤں کے معززین سید مزمل حسین شاہ ایڈوکیٹ ،محمد اصغر ،سید تجمل شاہ ،محمد یونس حاجی شوکت ودیگران نے بتایا کہ کوڑے کے ڈھیر اور سیوریج کی نالیوں میں گندگی بھرنے کی وجہ سےمچھروں کی بھرمار ہے جس سے ابادی کے مکینوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے ۔اور وبائی امراض کے پھوٹنے کا اندیشہ ہے ۔ضلع پاک پتن کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ کوڑے کے ڈھیر اٹھواے جائیں اور سیوریج کی نالیوں کی صفائی کروائی جائے


