نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہل تشیع کے علمائے کرام، ذاکرین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور انچارج ڈی آئی بی نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے انتظامات اور درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ علمائے کرام کی تجاویز اور مسائل سننے کے بعد ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے متعلقہ افسران کو فوری حل اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

