Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیش نظر کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ بند

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفرآباد :آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال پر حکومت نے آج سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔
    حکومت نے آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس آج سے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے جو 12 جون تک بند رہے گی۔
    سیاحت و دیگر مقاصد کے لیے آزادکشمیرآنے والے افراد کے لیے بھی حکومت آزاد کشمیر نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ 20 جون تک آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کیا جائے۔
    احتجاجی کال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے 1500 سے زائد افسران و اہلکاروں پر مشتمل فورس آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم ہونے کے بعد بھی احتجاج پر اصرار عوامی مفاد نہیں بلکہ سیاسی ضد ہے۔
    واضح رہے کہ آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کے ساتھ 9 جون کو ہڑتال اور لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے،دوسری جانب حکومت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے جموں و کشمیرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیاہے،اس کا نوٹیفکیشن حکومت آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے جاری کیا جس نے تنظیم کو آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دیاگیاہے، صدر آزاد جموں و کشمیر نے بھی اس کی منظوری دےدی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے خلاف امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے معقول شواہد موجود ہیں، تنظیم ریاست میں انتشار پیدا کرنے میں ملوث پائی گئی،تنظیم عوام کو خوف زدہ کرنے اور معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے میں ملوث ہے، نوٹیفکیشن میں تنظیم پر نفرت کو فروغ دینے اور ریاستی امن متاثر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، کالعدم قرار دی گئی تنظیم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    Related Posts

    گرین الیکٹرک بس میں گیس پھیلنے پر مسافر شیشے توڑ کر باہر نکل آئے مظفر حیات

    دورہ سری لنکا ، پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تبدیلیاں

    سیالکوٹ سے پسرور جانے والی الیکٹرک بس کے شیشے ٹوٹ گئے

    مقبول خبریں

    دورہ سری لنکا ، پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تبدیلیاں

    امریکہ ،طلبہ کے ویزا قوانین میں تبدیلی، غیر معینہ مدت تک رہنے کا نظام ختم

    سانحۂ زیارت کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا،ہر آنکھ اشکبار

    بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.