قصور سلطان فرید نمائندہ بےنقاب
چونیاں میر کوٹ نہر مین روڈ الہ آباد کے قریب سے ٹوٹ گئی ہے نہری پانی سے رہائشی آبادی اور فصلیں زیر آب آ چکیں ہیں مزید نقصان کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ موقع پر موجود کاشتکاروں اور علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نہری پانی گھروں کی دیواروں کے ساتھ جا لگا ہے، کاشتکاروں کی لاکھوں روپے کی تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ٹھیکیدار کی نااہلی اور ناقص میٹریل کی وجہ سے نئی تعمیر ہونے والی میر کوٹ نہر زمین بوس ہوئی ہے۔ تعمیر کے دوران بیڈ مظبوط نہیں بنایا گیا اور میٹریل بھی دو نمبر لگایا۔اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ نا پہنچا اور نہ نہر کو بند کروایا گیا۔ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سدرہ ستار نوٹس لیں نہر بند کروائیں، متاثرہ علاقے سے ہنگامی بنیاد پر پانی نکلوائیں، متاثرین کا مطالبہ۔

