صوابی (حق نواز خان)
داماد رسول ﷺ، امیر المومنین حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت 18 ذی الحجہ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس دن ملک بھر کی طرح صوبہ خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں بھی مدح صحابہ مطالباتی جلوس، اور سیمینار ہوں گے، ان خیالات کا اظہار ضلعی ترجمان جنید فاروقی نے صوابی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عثمان غنی کے نکاح میں رسول اکرم ﷺ کی دو صاحبزادیاں آئیں، آپ نے 44 لاکھ مربع میل زمین پر اسلامی خلافت قائم کی،آپ 12 سال خلیفہ رہے، باغیوں نے حضرت عثمان غنی کو شہید کیا، انکی یوم شہادت کی تاریخ اسلامی تاریخ 18 ذوالحجہ بمطابق اس سال جمعرات 4 جون کو حضرت عثمان غنی کے یوم شہادت پر خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع کی طرح صوابی میں بھی مدح صحابہ پروگرامات ہوں گے، انہوں نے حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان 18 ذی الحجہ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرے۔
