سکھر ( رپورٹ /عبد الرحمان راجپوت ) اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور کا اچانک گورنمنٹ ڈسپنسری جعفرآباد کا معائنہ، طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر محترمہ بشریٰ منصور نے گورنمنٹ ڈسپنسری جعفرآباد کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ادارے میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی صحت کی سہولیات کا معائنہ کرنا اور ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کرکے ان کے فوری ازالے کو یقینی بنانا تھا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسپنسری میں موجود ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور علاج معالجے، ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر کا اچانک گورنمنٹ ڈسپنسری جعفرآباد کا معائنہ

