نواب شاہ (رپورٹ نفیس آرائیں)
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام سرکاری ملازمین کے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے,تفصیلات کے مطابق احتجاجی ملازمین نے امجد علی بروہی، نور عالم لاشاری اور عبدالرزاق زرداری کی قیادت میں نواب شاہ پریس کلب کے باہر خیمہ لگا کر دھرنا دے رکھا ہے، جس میں 25 سے 30 افراد شریک ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آئندہ بجٹ 2026 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے، جبکہ 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس، 45 فیصد ہاؤس رینٹ اور 30 فیصد میڈیکل الاؤنس فوری طور پر منظور کیا جائے۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ شہید بینظیر آباد کو ڈویژن کا درجہ ملنے کے بعد سرکاری ملازمین کو کارپوریشن الاؤنس بھی دیا جائے۔اس موقع پر ایپکا رہنماؤں نے کہا کہ ملازمین اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے تمام سرکاری ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے اس جدوجہد میں بھرپور شرکت کریں۔

