Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مریم نواز کا بڑا فیصلہ، پنجاب حکومت کا آئندہ بجٹ ٹیکس فری، بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنایا جائے گا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:مریم نواز حکومت کا بڑا فیصلہ،،،پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ ٹیکس فری ہوگا، ذرائع کے مطابق حکومت نے محصولات میں اضافے کے ساتھ ساتھ فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو بھی بجٹ کا اہم حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پنجاب کی ٹیکس وصولیوں کا مجموعی ہدف تقریباً 712 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
    محصولات میں سب سے زیادہ آمدن جی ایس ٹی آن سروسز سے متوقع ہے، جس سے تقریباً 320 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
    بجٹ تجاویز کے مطابق کسانوں، طلبہ اور مزدوروں کے لیے جاری سبسڈی پروگرام برقرار رکھے جائیں گے۔
    آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کی معاونت کے لیے ٹریکٹرز، سولر ٹیوب ویلز، سستے بیج اور کھاد پر سبسڈی دینے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔
    تعلیمی شعبے میں نوجوانوں کی معاونت کے لیے ہونہار اسکالرشپ پروگرام اور الیکٹرک بائیک اسکیم کو بھی جاری رکھنے کا امکان ہے، جس کا مقصد طلبہ کو تعلیمی سہولیات اور سفری آسانیاں فراہم کرنا ہے۔
    محصولات کے مختلف ذرائع سے آمدن کے تخمینوں کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی سے 128 ارب روپے، اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس سے 90 ارب روپے جبکہ سیلز ٹیکس سے 82 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔
    اسی طرح موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 47 ارب روپے اور بجلی سے متعلق ٹیکسز و ڈیوٹیز سے 35.2 ارب روپے آمدن متوقع ہے، جبکہ لینڈ ریونیو سے 1.7 ارب روپے وصول ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
    ترقیاتی اور عوامی سہولتوں کے منصوبوں کے لیے بھی خطیر فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
    اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور مقامی حکومتوں کے شعبوں کے لیے مجموعی طور پر 550 ارب روپے سے زائد رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
    جنوبی پنجاب کے لیے ترقیاتی فنڈز کا 35 فیصد حصہ مختص رکھنے کی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
    پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا، زرعی اور تعلیمی شعبوں کی معاونت جاری رکھنا اور صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
    دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، نئے بجٹ میں بلدیاتی اداروں کو خودمختار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 1452 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ بلدیاتی اداروں کی ترقی کے لیے 156 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جبکہ بلدیاتی اداروں کے لیے مجموعی طور پر 250 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
    ذرائع کے مطابق یونین کونسلز میں سیوریج سسٹم اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
    بجٹ تجاویز کے تحت ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے 303 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جبکہ مثالی گاؤں پروگرام کے لیے 30 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے پولیس ٹریننگ کالجز اور جمنازیم بلدیاتی اداروں کو دینے اور بلدیاتی اداروں کو خودمختار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    Related Posts

    شرح سود کم ہونے سے اسٹیٹ بینک کے سالانہ منافع میں 509 ارب روپے سے زائد کی کمی

    ہزاروں مسلمانوں کا قاتل  حراست میں سسک سسک کر مرگیا

    ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  بڑھ گئے

    مقبول خبریں

    شرح سود کم ہونے سے اسٹیٹ بینک کے سالانہ منافع میں 509 ارب روپے سے زائد کی کمی

    ہزاروں مسلمانوں کا قاتل  حراست میں سسک سسک کر مرگیا

    ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  بڑھ گئے

    بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 11 پیسے کمزور، 95.55 روپے پر بند

    بلاگ

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    ڈاکٹر ثمینہ گل کی شعری کتاب ’’زمین کا مذہب‘‘ کے بارے ڈاکٹر مقصود جعفری کا تبصرہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.