خان پور ( عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے)محکمہ انہار خان پور کی مبینہ غفلت، آبِ حیات نہر پر پانی چوری جاری، ٹیل کے زمیندار پریشان
علاقے میں محکمہ انہار کی مبینہ ملی بھگت سے آبِ حیات نہر پر پانی چوری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث ٹیل پر واقع زرعی اراضی شدید متاثر ہونے لگی۔ مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے پانی چوری کیا جا رہا ہے

