سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) ظفر وال میں ایک حویلی سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ میں لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال کے گاؤں جبال کا 12 سالہ لڑکا معاویہ گھر سے غائب ہو گیا تو اس کی والدہ اس کو ڈھونڈتے ہوئے گھر سے ملحقہ ایک حویلی میں گئی تو دیکھا کہ اس کا بیٹا حویلی کی چھت پر ایک کپڑے کے پھندہ پر لٹکا ہوا ہے تو والدہ کے شور مچانے پر گاؤں کے دو نوجوانوں نے آکر پھندہ سے معاویہ کی لاش نیچے اتاری اور تھانہ ظفروال پولیس کو اطلاع دی تو ایس ایچ او نے ڈی ایس پی ظفروال کو آگاہ کیا تو ڈی ایس پی اور ایس ایچ نے ہمراہ ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لیا لیکن لڑکے کو پھندہ کس نے ڈالا اور کس نے مارا۔ابھی تک یہ معمہ حل نہ ہو سکا ہے۔

