سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)ـ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں فلاحی اداروں، شیلٹر ہومز، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ایس او ایس ویلیج، جیل میں اسیران اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں عید کی مبارکباد پہنچائی۔صبا اصغر علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود مستحق اور نادار افراد کی خوشیوں کا بھی خیال رکھی بعدازاں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں خصوصاً بچوں میں مٹھائی تقسیم کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

