خان پور ( رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے)
ڈی پی او عرفان علی سموں کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم ممکنہ افغان باشندوں، مشکوک افراد، مجرمان اشتہاریوں اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کے خلاف سرچ/سوئیپ آپریشنز جاری۔پولیس ٹیموں کی جانب سے بیٹس، بھٹہ خشت، زرعی زمینوں و بستیوں، بازاروں، خشک میوہ جات کی دکانوں، ٹرانسپورٹ اڈوں، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز اور دیگر مشکوک مقامات پر سخت چیکنگ اور سرچ آپریشنز کیے گئے۔آپریشنز کے دوران مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کیے گئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔رحیم یار خان پولیس امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے

