محمد اشفاق پسرور
اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے عید کے دوسرے دن ڈھوڈا ڈمپ سائٹ کا دورہ کیا جہاں قربانی آلائشوں کی تلفی کیلئے ٹرنچز تیار کیے جا رہے ہیں۔ دورانِ معائنہ پانی کی سطح کم ہونے کے باعث ٹرنچز مطلوبہ گہرائی کے مطابق نہ ہونے پر متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی گئی۔۔ کہ مناسب کوریج اور مؤثر تلفی کیلئے ٹرنچز کی چوڑائی میں اضافہ کیا جائے تاکہ صفائی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

